صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کا ڈسٹرکٹ ہسپتال اور ٹراماسنٹر کادورہ 

Jul 19, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے ڈپٹی کمشنر حافظ آبا د سند س ارشاد کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹراماسنٹر کادورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری ہیلتھ علی جان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خصوصی ویژن کے تحت عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لیے جلد مزید ادویات فراہم کر دی جائینگی تا کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریض زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی سے فائدہ حاصل کر سکیں۔سیکرٹری ہیلتھ کاکہنا تھا ہسپتال میں ادویات کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ادویات کی ایک بڑی کھیپ کل تک حافظ آباد پہنچ جائیگی۔اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال اور ٹراماسنٹر میں زیر علاج مریضوں سے سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی بار ے گفتگو کی جس پر مریضوں اور انکے لواحقین نے ہسپتال سے مفت ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں