قلعہ دیدار سنگھ:یوم عاشور پر رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹرز غائب،ابتدائی طبی امداد نہ ملنے سے عزاداران کا احتجاج

Jul 19, 2024

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی) یوم عاشور پر رورل ہیلتھ سنٹر قلعہ دیدار سنگھ میں ناقص انتظامات،ڈاکٹروں کی عدم دستیابی اور عزاداران کو بروقت ابتدائی طبی امداد نہ ملنے پر عزاداران نے مین حافظ آباد روڈ بلاک کرکے احتجاج کرنے کی کوشش کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان سکندر موقع پرپہنچے تو سینئر میڈیکل آفیسر سمیت دیگر عملہ غائب تھا جس پر انہوں نے فوری محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ افسران کو کال کرکے رورل ہیلتھ سنٹر لدھیوالہ وڑائچ اور کوٹ لدھا سے مزید عملہ منگوا کر عزاداران کو ابتدائی طبی امداد دلوائی۔

مزیدخبریں