شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر پانی و بجلی اویس لغاری کی ہدایت پر اور چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر کی نگرانی میں ایس ای لیسکو شیخوپور ہ نے روزانہ کی بنیاد پر ایس ای لیسکو ا نجم الحسن نے لیسکو سب ڈویژنوں میں کھلی کچہری لگانا شروع کر دی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں صارفین کے لیسکو کے متعلقہ مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ایس ای نجم الحسن نے صحافیوں کو بتایا کہ متعلقہ سب ڈویژنوں میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صارفین کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے زیادہ تر درخواستیں بجلی کے بلوں کی اقساط، ڈیڈ میٹروں کی تبدیلی اور نئے میٹروں کے تنصیب کے سلسلہ میں آئی ہے جن پر فوری احکامات جاری کیے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ لیسکو شیخوپورہ ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف خصوصی مہم جاری ہے لیسکو شیخوپورہ نے سینکڑوں بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کے اندراج کیساتھ ساتھ کروڑوں روپے جرمانے کے بل بھی ڈالے ہیں۔