شہدا ئے کربلا نے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا، چوہدری شہباز احمد 

سانگلہ ہل ( نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری شہباز احمد باجوہ نے کہا ہے کہ جب بھی صبر و ایثار اور باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا ذکر آئے گا تو تاریخ میں حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کی بے مثال جرات، بہادری اور لازوال قربانیوں کو یاد کیا جائیگا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہدا ئے کربلا نے مظلوم انسانیت کو باطل کے سامنے نہ جھکنے اور ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا، واقعہ کربلا حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کے بے مثل عزم، حوصلے اور لافانی شہادتوں سے عبارت ہے، عاشورہ جہاں ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے وہیں ہمیں یہ سبق بھی دیتا ہے کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...