نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)امن کمیٹی تھانہ نارنگ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری سخاوت علی ڈگرا ‘ سابق صدر شہبازاحمد کڑھائی والے اورسابق جنرل سیکرٹری اعظم علی باجوہ نے یوم عاشور کی نگرانی کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ یوم عاشور کے موقع پر لیسکو نے تعاون نہیں کیا بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری رہی ہے جس سے عزاداروں اور طبی امداد دینے والے عملہ کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑاہے متعدد عزادار بے ہوش ہو گئے محکمہ پولیس سکیورٹی اداروں محکمہ صحت بلدیہ اور ریسکیو1122 نے بھرپور تعاون کیاجس پر ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں امن کمیٹی نے ہمیشہ کی طرح جلوس کی نگرانی کی ہے خصوصاً عشرہ محرم کے دوران امن وامان کی فضاء قائم رکھنے میں تمام مسالک مذہبی جماعتوں اور سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔