شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحر یک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر چودھری معراج خالد گجر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عوام کے حقیقی محسن ، خیر خواہ و نجات دھندہ ہیں جنہیں ناکردہ جرائم کی سزا دی جارہی ہے انہیں قید و بند کی صعوبتوں کاشکار کر کے حکمران عوام سے دور رکھنے کی کوشش کررہے ہیں مگر بانی پی ٹی آئی کا نظریہ روز بروز پروان چڑھ رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دورا ن کیا۔ اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجودتھی چودھری معراج خالد گجر نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مال غنیمت سمجھ کر مخصوص نشستیں بانٹنے والوں میں صف ماتم بچھ گیا ہے ۔