شرقپور : ایس ڈی او سید عاصم بخاری کی کھلی کچہری ‘ عوام کی شکایات سنیں

شرقپور شریف ( نامہ نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز اورچیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایات پر ایکسین کوٹ عبدالمالک کی زیر نگرانی اور ایس ڈی او سید عاصم بخاری میٹر انسپکٹر رائے عدنان علی کھرل،ناصرعلی، چیئرمین شمعون سیکھو نے لیسکو سب ڈویژن شرقپور شریف کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی گئی جس میں عام عوام کی شکایت سنی گئی اور فوری ازالہ بھی کیا عوام کے درمیان رابطے، تعاون کو مستحکم کرنے اور شہریوں کی سہولت کے لیے کھلی کچہری لگا کر شہریوں کی شکایات کو ترجیح پر سنا ان میں سے کچھ شکایات کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا ۔ بقایا درخواستوں کے فوری حل کے لیے متعلقہ عملے کو احکامات جاری کیے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن