دوریزیدیت کو ہمیشہ زوال ہے

Jul 19, 2024

فہمیدہ کوثر

سانحہ کربلا حق اور فرعونیت کے درمیان ااس کشمکش کا نام ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے امام حسین کا نام تاریخ کے صفحوں پر ہمیشہ کے لئے زندہ ہو گیا یزید کا کئی نام لیوا نہیں ہے فرعونیت اپنے ساتھ سنگ دلی سفاکیت اور طاقت کے بل پر میدان میں اترتی ھے کہ منٹوں سیکنڈوں میں زمین اور آسمان کو زیر کرلے گی جب کہ حق کے ساتھ جرات بہادری اور حو صلہ اسے میدان عمل میں مضبوط رکھتا ہے اور یہ ساری صلاحیتیں خدا کی طرف سے ودیعت ہوتی ہیں لہٰذا یہ خاصیتیں اسے تازہ دم رکھتی ہیں یہ حق ہی تھا کہ غزوہ بدر میں تین سو تیرہ کی جماعت ایک ہزار کے لشکر سے ٹکرا گئی محمد بن قاسم اپنے سے دس گنا بڑی طاقت سے جا ٹکرایا طارق بن زیاد نے کشتیاں جلا دیں امام حسین کا حق کے لئے آواز بلند کرنا اس لئے عظیم تھا کہ انہوں نے ایک فاسق اور فاجر حکمران کی اطاعت سے انکار کردیا تھا

قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد 
حق کے کئی انداز ہیں حق کے علمبرداروں کو ہمیشہ کی ذندگی مل گئی جبکہ ظالم یہ سمجھتا ہے کہ یہ چارروزہ زندگی ہی اس کا کل اثا ثہ ہے اسکا کبر نخوت اور غرور اسے اسی سوچ کے دائرے تک محدود رکھتا ھے یہی سوچ ذہنوں کو زنگ آلود کرتی ہے یزید ایسی ریاست کا خواہاں تھا جو اسکی مرضی کے تابع ہو اس لئے وہ مخالفین کے وجود سے بھی گریزاں تھا۔ ایسی ریاستیں صفحہ ہستی سے بہت جلدی ناپید ہو جاتی ہیں بنو امیہ کی حکومت صرف نوے سال قائم رہی ایک مورخ اسپینسر لکھتا ہے کہ قوموں کی زندگی صدیوں پر محیط ھوتی ہے گویا کہ بنو امیہ اپنی حکومت کے صرف نوے سال کے اندر ختم ہو گئی مورخین اسکی سب سے بڑی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ امام حسین کے ناحق خون نے حکومت کی بنیادیں ھلا کر رکھ دیں سوائے عمر بن عبدالعزیز کے بنو امیہ کو بہتر حکمران نہ مل سکا بنو عباس برسراقتدار آیا تو اس نے بنو امیہ کو چن چن کر قتل کیا کہا جاتا ہے کہ بنو عباس کے فرمانروا ابوالعباس نے امویوں کے قتل عام کے بعد انہیں معاف کردیا۔تو ایک روز اس نے بچے کھچے نوے امویوں کو کھانے پر دعوت دی ایک شاعر شیل بن عبداللہ نے خلیفہ کے سامنے کچھ اشعار پڑھے جن کا ترجمہ یہ تھا کہ ان لوگوں کے دلوں میں بیماریاں ہیں انہوں نے امام حسین کو شہید کیا تو کوڑا اٹھا اور روئے زمین پر ایک بھی اموی ذندہ نہ چھوڑ یہ سنتے ہی خلیفہ کی رگ انتقام بھڑکی اور اس نے تمام امویوں کو کوڑے سے۔ پٹوایا اور انکی نیم مردہ لاشوں پر دستر خوان بچھا کر کھانا کھایا تاریخ سفاکیت سے بھری پڑی ہے آج ان حکمرانوں کا کوئی نام و نشاں نہیں عبرت کی علامت بنے منوں مٹی تلے جا سوئے صرف تاریخ نے ان کے مظالم کو زندہ رکھا کہ آنے والے حکمران اس حقیقت کو سمجھیں کہ ظلم کو نھیں سچائی اور حق کو ابدیت حاصل ہے جب افلاطون نے  فلاحی ریاست کا نظریہ پیش کیا تو اس دور کے بادشاہ کو کسی شق پر اعتراض نہیں تھا اعتراض اس بات پر تھا کہ کہ فلاحی ریاست کا دائرہ کار عوام کے گرد گھومتا تھا اس نے اکلے دن افلا طون کو بلایا اور کہا کہ سچائی یہ ہے کہ صرف ایک نقطے نے فلاحی ریاست کے تصور کو دھندلا دیا ہے اور وہ پرولتاری ریاست ہے اس پر افلاطون نے کہا کہ ایک پرولتاری ریاست میں غریب ہی غریب کے دکھ کو سمجھ سکتا ہے واقعہ کربلا اس بات کا اعادہ کرتاہے کہ حق کی خاطر جان کا نذرانہ بھی ناگزیر ہے اس سے قوموں کے مقصد اور احیا کو بقا ملتی ہے اور اس سے لاالہ االااللہ کی بنیاد پڑتی ہے
اقبال کا شعر ہے
سر داد نہ داد دست در دست یزید
حقا کہ بنائے لاالہ است حسین

مزیدخبریں