وفاقی سیکرٹری وزارت تعلیم کی خصوصی کاوشوں سے طلبہ و طالبات کیلئے سمر گالا کا اہتمام 

 اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)وفاقی سیکرٹری وزارت تعلیم معین الدین وانی کی خصوصی کاوشوں سے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کے لئے سمر گالا کے عنوان سے خصوصی کلاسز اور مختلف کورسز کا اہتمام کیا گیا۔ اسی سلسلے میں آئی ایم سی جی ایف سیون فور میں ایک تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہیسن مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر معاون خصوصی طارق فاطمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے علاقائی سلامتی، جغرافیائی اور سیاسی حالات پر روشنی ڈالی۔ جب کہ ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معیشت کو موضوع بنایا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے مہمانوں سے مختلف سوالات بھی پوچھے جن کا مہمانوں کی جانب سے تسلی بخش جواب دیا گیا۔ قبل ازیں مہمانوں کی آمد پر پرنسپل ڈاکٹر سعدیہ عزیز نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن