اسلام آباد(وقائع نگار ) 10 محرم عاشور کا دن دنیا بھر میں نواسہ رسول کی اس عظیم قربانی کی یاد میں عقیدت واحترام سے منایا جا تا ہے جو کہ انہوں نے 61 ہجری میں کر بلا کے مقام پر بھو ک وپیاس کی حالت میں اپنے نانا محمد عربیؐ کے دین کو بچاتے ہوئے اپنی اور اپنے رفقا کی جانیں قربان کرکے دی تھی آج حسینیت سے پیار کرنے والی ہر آنکھ اشکبار ہے اور ہر گھرانہ سوگوار ہے ان خیالات کا اظہار مخدوم بابا سید امیر علی شاہ کا ظمی المہدی رئیس آف ٹھلہ سیداں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ہے کیاہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین نے دین اسلام کی خاطر اپنا کنبہ تو قربان کر دیا لیکن یزید کی بیعت نہیں کی ۔جس ہستی کے بارے رسول اکرم کا فرمان ہے کہ حسین اور حسن جنت میں نوجوانوں کے سردار ہیں ۔وہ ہستی جن کی تربیت و پرورش خود پیغمبر رسولؐ نے کی ہو وہ طاغوتی قوتوں کے سامنے بھلا کیسے سرنگوں ہو سکتے تھے یہی وجہ ہے کہ آپ نے راہ حق اور دین اسلام کی بقا وسلامتی کیلئے اپنا سارا گھرانہ لٹا دیا اپنا سر مبارک کٹا دیا لیکن اسلام کی عظمت پر آنچ نہیں آنے دی ۔کہا نی بس اتنی سی ہے حسین ہے اور جو مٹ گیا وہ یزید تھا۔ایسی عظیم قربانی نہ پہلے کبھی ملتی ہے نہ آئندہ کبھی ملے گی
امام حسین نے اسلام کی خاطرسب کچھ قربان کیا لیکن یزید کی بیعت نہیں کی، امیر علی شاہ کا ظمی المہدی
Jul 19, 2024