یوم عاشور، چوآخالصہ،تریل اور پیر گراٹہ سے جلوس علم و شبیہ ذوالجناح برآمد

Jul 19, 2024

کلرسیداں(نامہ نگار) یوم عاشور تمام مسلمانوں نے اپنے اپنے انداز میں بڑے جوش و خروش سے منایا فقہ جعفریہ کے احباب نے چوآخالصہ،تریل اور پیر گراٹہ سے جلوس علم و شبیہ ذوالجناح برآمد کیئے، یوم عاشور کا مرکزی جلوس چوآخالصہ میں نکالا گیا جہاں دن گیارہ بجے حاجی محمد صادق کے گھر سے جلوس علم برامد ہوا جس کے بعد شرکا جلوس نوحہ خوانی کرتے ہوئے حویلی سید آصف علی شاہ پہنچے جہاں سے جلوس علم و شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی جس کے بعد شرکا ماتم زنی کرتے ہوئے حیدری چوک پہنچے  جہاں علمائے کرام و ذاکرین نے خطاب کیا جس کے بعد ماتمی دستے زنجیر زنی کرتے ہوئے مین بازار،بنک چوک،سکول روڈ سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچے جہاں مجلس شام غریباں کے ساتھ ہی پروگرام پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا جبکہ تریل میں عابد حسین کے گھر سے جلوس نکالا گیا جو قصر فاطمہ میں اختتام پزیر ہوا اسی طرح پیر گراٹہ سیداں میں سید ابرار حسین کے گھر سے نکلنے والا جلوس قصر بنی ہاشم میں پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا۔دوسری جانب جماعت اہلسنت کے زیراہتمام یوم عاشور چوآخالصہ اور گردونواح میں تقاریب کا انعقاد ہوا جہاں مقررین نے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسین عالی مقام نے صرف یزید ہی نہیں اس طرز کے تمام جابر حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ کا درس دیا ہے عملی زندگی میں ملاوٹ لوٹ مار جھوٹ ترک نماز جیسے تمام معاملات دور یزید کی علامت ہیں جن کے خلاف احتجاج اشد ضروری ہے، گیارہ محرم کو کلرسیداں میں جلوس علم برآمد ہوا۔

مزیدخبریں