اسلام آباد( خبر نگار )فیڈرل تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سینٹ میری اکیڈمی سکول لالہ زار کا مجموعی رزلٹ 100فیصد آنے پر تعلیمی حلقوں نیپرنسپل و پروفیسر نپولین گومز اور ان کی تدریسی ٹیم کو مبارکباد دی۔ترجمان رانا شاہد کے مطابق محمد دانیال نے 1100 میں سے 1029 نمبر پا کردرسگاہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ اقران نسیم نے 1026 ,اور محمد موسی عمران1024 نمبرزکے ساتھ اول ،دوم اور سوم رہے۔ 32 طلبا نے اے اور 37 طلبا نے اے ون گریڈ سے کامیابی پا کر سابقہ ریکارڈ برقرار رکھا۔دریں اثنا پوزیشن ہولڈرز سے گفتگو میں پروفیسر نپولین گومز نے کہا کہ اکیڈمی چار دھائی سے شہر اور شہریوں کی خدمت میں مصروف ہے ۔