ڈھڈیال(نامہ نگار)ملک بھر کی طرح ڈھڈیال میں بھی عاشورہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہوم عاشورہ کے جلوس مرکزی امام بارگاہ سادات اور محلہ سجادیہ سے شروع ہوئے اس موقع پر عزاداران نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے محلہ تالاب مائراں اور محلہ سادات پہنچے جہاں سے شبیہ ذوالجناح کے جلوس سید آغا حسین شاہ مرحوم اور زوار پیراں دتہ کی اقامت گاہ سے برآمد ہونے شبیہ ذوالجناح کے جلوس کے موقع پر عزاداران نے زنجیر زنی کی زخمی زنجیر زنی،عزاداران کے لیے جگہ جگہ پانی دودھ اور شربت کی سبیلیں اور لنگر نیاز کا وسیع اہتمام کیا گیا تھاجلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ سادات اور آمام بارگاہ جعفریہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا، شام غریباں کی مجلس مدرسہ مظہر الایمان میں ہوئی ۔