فتح جنگ(نامہ نگار)حضرت امام حسین نے جرات وبہادری کے ساتھ دین مصطفیؓ اور ناموس رسالت ؓکی حفاظت کی آپ نے یزیدی کردار کو للکارا اس کے سامنے اپنے سر کو نہیں جھکایا اپنا سر تو کٹوا دیا لیکن اس کے ہاتھ میں بیعت نہیں کی، ان خیالات کا اظہار علامہ سید عتیق الرحمان شاہ بخاری نے دربار عالیہ پیر سید احمد شاہ ہمدانی میں ذکرامام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سجادہ نشین پیر سید محمد قاسم شاہ ہمدانی سیالوی کی زیر نگرانی محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے ہوا محفل مسالمہ میں شہر کے نامور شعرا نے امام عالی مقام کی بارگاہ میں نزرانہ عقیدت پیش کیاعلامہ سید عتیق الرحمان شاہ بخاری نے کہا کہ یہ تو عشق والوں کی بازی تھی جو عشق والوں نے میدان کربلا کے اندر اپنے خون کے ساتھ اپنے نانا کے دین کو محفوظ رکھا یہ ان کی قربانیوں کا تذکرہ ہے اور قیامت تک یہ تزکرہ جاری وساری رہے گا۔