گوجرخان (عامر وزیر ملک )گوجر خان پولیس حراست میں مبینہ تشددسے ملزم کی ہلاکت سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو چارج شیٹ جاری اور کلوز ٹو لائن جبکہ تھانہ گوجرخان کی قاضیاں پولیس چوکی انچارج سمیت 8 اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی 72 گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ مکمل کرنے کے احکامات ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی متوفی کے لواحقین کا پولیس پر سنگین الزامات عدم اعتماد پولیس تھانہ گوجرخان کے سامنے رات گئے جی ٹی روڈ پر احتجاج پولیس کے مطابق ذیشان نامی شخص چوری کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا قاضیاں چوکی میں اسکی طبیعت خراب ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا دوران علاج اسکی موت واقع ہو گئی ذیشان کے لواحقین نے پولیس کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ذیشان کی موت پولیس کے بہیمانہ تشدد سے ہوئی ۔ وہ کسی جرم میں ملوث نہ تھا ۔ بدھ کی صبح اس کی نعش سول ہسپتال لائی گئی ساری رات لواحقین کو خوار کیا گیا ۔ جس پر انہوں نے رات گئے جی ٹی روڈ پر تھانہ گوجرخان کے سامنے احتجاج کیا ۔ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سرمد کے مطابق کیونکہ بعد میں معلوم ہوا کہ معاملہ پولیس کی حراست میں ہلاکت کا ہے اس کا پوسٹ مارٹم سول ہسپتال میں نہیں بلکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں فل بورڈ کی نگرانی میں ہوتا ہے ۔ ضلعی پولیس کے ترجمان نے اس بارے میں موقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ گوجرخان پولیس کی حراست میں ہلاکت پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان رابری کے مقدمے میں گوجرخان پولیس کو مطلوب اور سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا تھانہ منتقلی کے دوران اسکی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے میں ملوث تمام آٹھ اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی ۔ جبکہ سی پی او کے حکم پر ایس ایچ او سول لائن سکندر نواز جوئیہ کو بھی کلوز ٹو لائن کر کے چارج شیٹ جاری کر دی ۔ جبکہ 8 معطل ہونے والے اہلکاروں میں پولیس تھانہ گوجرخان کی قاضیاں پولیس چوکی انچارج اے ایس آئی ساجد ثقلین شعیب شیراز ۔ کانسٹیبل بابر کانسٹیبل حسنین سول لائن تھانہ کے ایس آئی اسحاق اے ایس آئی لیاقت علی کانسٹیبل عبداللہ اور عابد شامل ہیں ۔دریں اثناء گزشتہ روز پولیس چوکی قاضیاں کی حراست میں جھنڈا چیچی راولپنڈی کا رہائشی ذیشان نامی شہری دم توڑ گیا، سول لائنز تھانہ میں تعینات سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، دو کانسٹیبلان، چوکی قاضیاں انچارج ثاقب شیراز، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، دو کانسٹیبلان کیخلاف SHO گوجرخان ملک کاشف اقبال کی مدعیت میں 302 ، 147 ، 149 ، 155c دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔