گوجرخان (نامہ نگار) تحصیل انتظامیہ کی جانب سے 10 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ نے 10 محرم الحرام کے جلوس کے دوران تمام محکموں کی کارکردگی کو چیک کیا جلوس کے منتظمین نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کے تمام سٹاف نے ہمیں بھرپور تعاون فراہم کیا ہے پولیس،بلدیہ،آرڈبلیوایم سی، ٹریفک پولیس،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اورریسکیو 1122کے عملہ نے مکمل جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیے چیف آفیسر بلدیہ گوجرخان اظہر مجید نے بھی 10 محرم الحرام جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جلوس کے روٹ کا دورہ کیاجلوس انتظامیہ نے بہترین انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور بھرپور تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک وارڈنز نے سی ٹی او تیمور خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک ثاقب رضوان کی زیر نگرانی محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر ٹریفک کے بہاؤ کو روک کر دوسرے راستوں پر منتقل کرنے کیساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا ، انسپکٹرز حسن ظہور، وسیم رزاق، شہزاد، عابد، خبیب اور شفیق بٹ، ڈی او چوہدری امجد، ٹریفک وارڈنز افضال بٹ، جبران، اشفاق، عدیل، غلام جیلانی اور طاہر حنیف، ٹریفک اسسٹنٹ شعبان، جنید اور ظہیر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یکم محرم سے لے کر 10محرم تک شہر کے مختلف مقامات پر جلوسوں کے راستوں کی صفائی کا فریضہ انجام دیا ، ورکرز اور سپروازرز حافظ فہد حسین ملک ثاقب علی سعید مسیح مسعور حسین شہزاد پیارا توقیر ناصر نے محرم روٹ کلیئر کیے ایم او آئی صدف شاہ اور اے ایم او منیجر آپریشن سردار ندیم نذیر نے خصوصی کاوشیں کیں۔
یوم عاشور پرگوجر خان انتظامیہ کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ
Jul 19, 2024