مری (نامہ نگار خصوصی ) شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلع مری کے مختلف مقامات سے عزاداروں کے نوچھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے ۔ اس طرح مری شہر سے مرکزی زولجناح جلوس امام بارگاہ ڈاکٹر منظور حسین مرزاء تحصیل روڈ سے بر آمد ہو ا جس کی قیادت امام بار گاہ کے متولی ڈاکٹر رضوان الحسن ،ڈاکٹر مرزا حیدر عباس اور مرزا اویس ڈاکٹر میجر صالح حسن کر ہے تھے جبکہ دوسرا بڑا جلوس انجمن اثناء عشریہ کے زیر اہتمام امتیاز شہد روڈ سے ناصر شگری کی قیادت میں بر آمد ہوا ۔دونوں جلوس ڈاکخانہ چوک اکٹھے ہوئے ۔ شرکاء جلوس سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے مال روڈ سے چنار چوک سے اپنی اپنی امام بارگاہوں کی جانب روانہ ہو گئے، رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور نے موقع پر پہنچتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا ،اس دوان ریسکیو 1122کا عملہ انجینئر کامران رشید کی نگرانی میں شدید زخمی اعزاداروں کو طبی امدا فراہم کرتا رہا جبکہ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت دی ایس پی مری،شہری دفاع اور دیگر اداروں کے کارکن سرگرم عمل رہے ۔ دوسری جانب ایک بڑا جلاس تریٹ سیداں سے بر آمد جبکہ اس دوران جی ٹی روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی تاہم سیاحوں اور مقامی لوگوں سے ایکسپریس وے سے مری کی جانب آتے رہے ۔ ادھر بھمبروٹ سیداں اورسمبل سیداں سے بھی پانچ جلوس بر آمد ہوئے۔
ضلع مری کے مختلف مقامات سے یوم عاشور کے9چھوٹے بڑے جلوس برآمد
Jul 19, 2024