قاری ولی الرحمن کی صاحبزادی کی وفات پراظہارتعزیت کا سلسلہ جاری

Jul 19, 2024

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاکے صحافی قاری ولی الرحمن کی صاحبزادی کی وفات پراظہار تعزیت کیلیئے مختلف شخصیا ت کی آمدکاسلسلہ جاری ہے،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء ایم این اے اٹک شیخ آفتاب احمد،چیئرمین سویٹ ہومزخان زمردخان ایڈوکیٹ ،پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سردار شعیب ممتازخان،شیخ اجمل محمود،سیدامجدحسین شاہ واہ کینٹ،ذیلداردلاور حسین،ٹیکسلامیںقاری ولی الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گئے،اورانکی صاحبزادی کے انتقال پراظہارافسوس کیا،مرحومہ کی مغفرت وبخشش کیلیئے اورقاری ولی الرحمن کی صحتیابی کیلیئے خصوصی دعاکی ،اس موقع پرحاجی لطف الرحمن،ملک نسیم حیدرخان،ملک عامرشہزادمسلم لیگ ن ضلع اٹک،اورپاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء حاجی ملک ممتازاکبربھی موجودتھے،دریںاثناء سابق وفاقی وزیرغلام سرورخان نے بھی قاری ولی الرحمن سے اس سانحہ پراظہارتعزیت کیااورمرحومہ کیلیئے دعائے مغفرت کی۔

مزیدخبریں