اسلام آباد (وقائع نگار)باکو آزربائیجان اور اسلام آباد کے مابین اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کیلئے کئے جانے والے ایم او یو پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے.اس سلسلے میں آزربائیجان کے ہارٹیکلچر ایکسپرٹس کی ٹیم نے جمعرات کے روز چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی. آذربائیجان کے ہارٹیکلچر ایکسپرٹس ابتدائی طور اسلام آباد کے چار مقامات کی تزئین و آرائش کریں گے. ان مقامات میں سری نگر ہائی وے، شکرپڑیاں، سیدپور ویلیج اور میلوڈی فوڈ پارک کی تزئین و آرائش اور لینڈ سکیپنگ کا کام شا مل ہیںچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے کی انوائرمنٹ ٹیمیں شہر کے دیگر مختلف علاقوں میں لینڈ سکیپنگ کا کام کریں گی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد بیوٹیفکیشن پلان پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے. انہوںنے ہدایت کی کہ شہر میں تمام سائیٹس پر بیک وقت ہارٹیکلچر کا کام کیا جائے. انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ ونگ باکو ماہرین کو تکنیکی مشاورت اور معاونت فراہم کرے.باکو ہارٹیکلچر کے مختلف اوزار اور مشینری بطور تحفہ پاکستان کو دے گا۔ باکو کے ہارٹیکلچر ایکسپرٹ اسلام آباد میں نرسری بھی قائم کریں گے.چیئرمین سی ڈی اے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تمام مقامات کی تزئین و آرائش کے لئے ٹائم لائنز مختص کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں لینڈ سکیپنگ اور بیوٹیفکیشن کا کام بیک وقت شروع کیا جائے۔
آزربائیجان ہارٹیکلچر ایکسپرٹس کی ٹیم کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات
Jul 19, 2024