آئی جی اسلام آباد کایوم عاشور پر مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی نے یوم عاشور پروفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اورڈیوٹی پر تعینات افسران سے ملے اور انکی حوصلہ افزائی کی،انہوں نے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو فول پروف سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اس موقع پرانہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے یوم عاشورہ پر مختلف جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے ہیں ،اس سلسلہ میں یکم محرم الحرام سے لے کر اب تک تمام جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یوم عاشور پر کسی بھی پوائنٹ پر سکیورٹی کمپرومائزڈ نہیں ہے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جلوس کے مرکزی راستوں سے پانچ کلومیٹر کی حدود کے علاقہ میں سرچنگ کی گئی،مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سپیشل برانچ کے افسران سمیت بم ڈسپوزل سکواڈ بھی موجود ہے اس کے ساتھ پولیس افسران ،سول انتظامیہ اورپاکستان رینجرز کے اہلکار بھی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں

ای پیپر دی نیشن