اسلام آبادا(نمائنددہ نوائے وقت)وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ(پی ایس ای بی )کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 60 واں اجلاس جمعرات کو وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود بھی موجود تھے۔ چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہا وسز ایسوسی ایشن(پاشا) محمد زوہیب خان نے اجلاس کو ویڈیو لنک پر جائن کیا۔اجلاس میں پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مینڈیٹ اور فنگشنز کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
وزیر مملکت آئی ٹی کی زیرصدارت پی ایس ای بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس
Jul 19, 2024