وزیراعظم کے کامیاب دورہ چین کے مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، سیدال خان

اسلام آباد(خبرنگار)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سی پیک اور گوادر پورٹ اور چین کے ساتھ اشتراک کے مختلف منصوبوں کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کی جدت پسندانہ ترقی اور خوشحالی کی حکمت عملی سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور یہ خطہ ترقی کا ایک نیا دور دیکھے گا غیر ملکی میڈیا کوانٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ حال ہی میں چین کا کامیاب دورہ کیا ہے جس میں سی پیک کے فیز ٹو کے علاو، جدید چین کے معاشی نظام سے استفادہ کرنے اور کئی سمجھوتوں کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے جس سے پاکستان کو کافی فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا اس دورے کے مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جس میں زراعت ، دفاع، صحت، انفراسٹرکچر اور دیگر شامل ہیں۔ دورے سے دوستی کو مزید تقویت ملے گی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ دورے میں تاریخی معاہدے ہوئے ہیں جوکہ انتہائی اہم تھے ۔ موجودہ حکومت کے معاشی ویژن کو مزید فروغ ملے گا اور یہ تمام منصوبے کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔ گوادر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے مواقعوں اور ترقی کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ سی پیک کا پاکستان اور گوادر کے عوام کو فائدہ ہوگا ۔ گوادر پورٹ کے باعث تجارت، زراعت اور دیگر شعبوں میں بہتری ائے گی۔

ای پیپر دی نیشن