راولپنڈی (جنرل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ہاس راولپنڈی میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کے انعقاد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے پنجاب ہاوس راولپنڈی میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور گورنر پنجاب کو اپنے مسائل کے حوالے آگاہ کیا۔گورنر پنجاب نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ حکام کو مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔عوامی مشکلات کا احساس ہے، جلد اس صورتحال سے باہر نکل آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔گورنر ہاس کے دروازے عوام کے لیے کھلیں ہیں، ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کے مسائل حل ہوں۔
عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،سلیم حیدر
Jul 19, 2024