راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)دو رکنی ٹرانسپورٹ کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی انسپکٹرز وفدنے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ مکمل کر لیا، ٹرانسپورٹ کینیڈا سیکیورٹی انسپکٹرز کا دورہ 15 سے 18 جولائی تک جاری رہا، ٹرانسپورٹ کینیڈا سیکورٹی انسپکٹرز کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایویشن سیکیورٹی کی تعریف کی،ٹرانسپورٹیشن انسپکٹرزنے کہا کہ سول ایویشن کی جانب سے ہوائی اڈے کے سیکورٹی پروٹوکولز بین الاقوامی معیار کے ہیں، دو رکنی وفد میں ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی انسپکٹرز محترمہ باربرا ڈیوریٹ اور مسٹر عبدالطاہر شامل تھے، اسیسمنٹ کے اختتام پر سول ایویشن ہیڈکوارٹرز میں ڈیبریفنگ سیشن کا انعقاد ہوا، تقریب میں کینیڈین انسپکٹرز کو سیکرٹری ایوی ایشن کیپٹن (ر) سیف انجم کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار نے کریسٹ اور تحائف پیش کیے،کینیڈین ٹیم نے میزبانی کرنے پر PCAA کا شکریہ ادا کیا اور ائیرپورٹ کے ایویشن سیکیورٹی پروٹوکولز کو بین الاقوامی معیار کا اور بیسٹ پریکٹسز سے ہم آہنگ قرار دیا،
کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی انسپکٹرز وفدکا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ مکمل
Jul 19, 2024