اسلام آباد(خبر نگار )چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس خان لغاری نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بریفنگ دیتے ہوئے اویس خان لغاری نے توانائی کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی ا?گاہ کیا ۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ سینٹ اجلاس میں چیئرمین سینٹ کی رولنگ کے مطابق جب کہیں گے میں کمیٹی ا?ف ہول ہاوس کے سامنے محکمے اور بجلی کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دوں گا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سردار اویس لغاری کے درمیان انڈس ہائی وے راجن پور سے ڈیرہ اسماعیل خان براستہ جام پور ،ڈیرہ غازی خان ڈبل روڈ کے منصوبے اور ڈی جی خان، روہتکیوں (Hill Torrents) کو محفوظ بنانے اور لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی کو مستفید کرنے کیلئے ڈیم کی شکل میں جامع منصوبہ بنانے پر بھی اتفاقِ کیا گیا۔مزید براں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ان دونوں منصوبوں پر عملدرآمد کرنے کیلئے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ، وفاقی وزیرِ توانائی اور سیکرٹری پلاننگ سمیت لوگوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔اس منصوبے سے متعلق چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیرِ توانائی اویس خان لغاری ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سے جلد ملاقات کریں گے۔