لاہور (آئی این پی )سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطا بق شاہ محمود قریشی کو جمعرات کو علی الصبح اڈیالہ جیل سے سخت سیکورٹی میں لاہور کے لیے روانہ کیا گیا، شاہ محمود قریشی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے لیے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیر سماعت ہیں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔