پنجاب کے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا، لاہور اور راولپنڈی میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے،وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتیوں سے عوام کو آگاہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور فیصل آباد میں دس کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے میں مل رہا ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 780 روپے میں دستیاب ہے۔گوجرانوالہ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخ 840 روپے جبکہ گجرات اور ساہیوال میں دس کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے میں دستیاب ہے۔وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سرگودھا اور ملتان میں بھی 820 روپے فی 10 کلوگرام تھیلا مل رہا ہے، مظفر گڑھ، خانیوال اور بہاولنگر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 780 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگا آٹا فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیاتھا۔ کامیاب مذاکرات کے بعد فلور ملزم نے کئی دن سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومتی وزراءکے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں ایف بی آر کے حکام بھی شریک تھے۔ ملاقات میں مذاکرات ہوئے جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی۔وزیر اعظم نے فلور ملز کے ساتھ مذاکرات کا ٹاسک وفاقی وزیر احد چیمہ کو سونپا تھا۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک بھی شریک ہوئے تھے۔حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے کئی روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فلور ملز کی ہڑتال ختم کرا دی تھی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی۔مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کر لیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا تھا۔