بانی پی ٹی آئی بدلے پر یقین نہیں رکھتے۔مسرت جمشید چیمہ

Jul 19, 2024 | 15:27

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی بدلے پر یقین نہیں رکھتے،سب تکلیفیں معاف کرنے کو تیار ہیں ، عوام خود کشیاں کر رہے ہیں، بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے لوگوں کے پیسے نہیں، عوام سڑکوں پر آگئے تو کیا ہوگا، لوگوں نے بچوں کو سکول سے اٹھا لیا ہے۔مسرت جمشید چیمہ نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم میں پاکستان کی سلامتی آئین اور سپریم کورٹ کیلئے دعا کریں، سپریم کورٹ ہی اس ملک کا واحد سہارا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ سب سہہ کر اب صرف دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ عوام کو ناانصافی سے بچائے۔انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو تو بھائی اور بیٹی نے نکال ہی دیا ہے، اب ہی ہوش کے ناخن لے لیں ۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بدلے پر یقین نہیں رکھتے، ان کی نظر آگے ہے،وہ سب تکلیفیں معاف کرنے کو تیار ہیں۔

مزیدخبریں