شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کرنے کا حکم

لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو آڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی عدالت کے جج خالد ارشد نے ڈی آئی جی آپریشنز کی شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کیلئے درخواست منظور کر لی اور ہدایت کی کہ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملزم کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرے۔عدالت نے قرار دیا کہ شاہ محمود کے وکیل نے بھی اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل پیشی میں مشکلات کا تذکرہ کیا، سابق وزیر خارجہ کے وکلاء نے ویڈیو لنک پر حاضری کی استدعا کی .تاہم ان کو اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنا ٹرائل کیلیے بہتر ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود کیخلاف لاہور میں 8 مقدمات کا ٹرائل ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن