پاکستانی ایئرلائنز پر یورپی ملکوں میں 4 سال سے پابندی، اہم پیش رفت سامنے آگئی

Jul 19, 2024 | 16:58

ویب ڈیسک

کراچی : یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی نومبر میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ہٹانے کے معاملے کا جائزہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایئرلائنز پر یورپی ملکوں میں چار سال سے پابندی کے معاملے پر اہم یپیش رفت ہوئی۔پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ہٹانے کے لیے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا۔ایوی ایشن زرائع نے بتایا ہے کہ سیفٹی کمیٹی ہر 6 ماہ بعد اجلاس میں پابندی عائد کی گئی ایئرلائنز کا جائزہ لیتی ہے، رواں سال نومبر میں آئندہ ہونے والے اجلاس میں پاکستانی ایرلائنز اور سول ایوی ایشن کی طرف سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔سیفٹی کمیٹی سال میں دو بار اجلاس میں جائزہ لیتی ہے، یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اگلا اجلاس 19سے21 نومبر کو شیڈول ہے۔اجلاس میں پاکستانی ایئرلائنز کے متعلق پیش فت پر یورپی ایرسیفٹی کمیٹی جائزہ لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 مئی کو گزشتہ اجلاس میں سیفٹی کمیٹی نے پاکستان سول ایوی ایشن کے فلائٹ سیفٹی کے اقدامات درست نہ ہونے پرپابندی ہٹانے سے انکار کیا تھا۔

واضح رہے پاکستانی ایئرلائنز پر چار سال قبل 2020 میں سول ایوی ایشن کے مشکوک پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد پابندی عائد کی تھی۔

مزیدخبریں