اسلام آباد : توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا. زیورات ،گھڑیاں ،کارپیٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قیمت معلوم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے 7 اگست تک بولیاں طلب کرلیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ موصول مختلف کٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کاتخمینہ لگایاجائے گا اور زیورات ،گھڑیاں ،کارپیٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قیمت معلوم کی جائے گی۔کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کیساتھ ایک سال کیلئےمعاہدہ کرے گا.کامیاب تخمینہ کار کو تحائف کے تخمینوں کے لیے چارجز ادا کیے جائیں گے۔