اسلام آباد : جسٹس (ر) مظہرعالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی، اس سے قبل دو ججز معذرت کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس(ر) مظہر عالم میاں خیل نےبھی ایڈہاک جج بننےسےمعذرت کرلی ، ذرائع نے بتایا کہ جسٹس(ر)مظہرعالم میاں خیل نےجوڈیشل کمیشن کوآگاہ کردیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈہاک ججوں کیلئے چار نام تجویز کیے تھے. جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اورجسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرچکے ہیں۔اب جسٹس(ر) مظہر کی معذرت کے بعد جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود کا نام رہ گیا ہے۔
گذشتہ روز جسٹس (ر) مقبول باقر نے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایڈہاک جج کی تعیناتی غیر آئینی نہیں ہے لیکن ذاتی مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرتا ہوں، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نیک نیتی سے یہ کام کر رہے ہیں. چیف جسٹس کا یہ اقدام 100 فیصد آئینی اور قانونی ہے. ہزاروں مقدمات زیرالتوا ہیں. التوا کو ختم کرنے کیلئے ایڈہاک ججز کی تقرری کی جارہی ہے۔
خیال رہے ایڈہاک ججز کے ناموں پر مشاورت کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔