وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل بازار فری ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

''ڈی سی ریٹ سے بھی سستی اشیا۔۔۔۔۔ آپ کی دہلیز پر''،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے تاریخ ساز اقدامات کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے پنجاب بھر میں ماڈل بازار فری ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ہے-پنجاب کے 36ماڈل بازارو ں سے عوام کو اشیاء خورد و نوش کی فری ہوم ڈلیوری ہو گی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے آن لائن آرڈر کے لئے فری ہوم ڈلیوری ایپلیکیشن کا بھی افتتاح کردیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل ٹاؤن بازار ٹاؤن شپ کی اپ گریڈیشن کا بھی افتتاح کردیا-ماڈل ٹاؤن بازار میں پہلی مرتبہ ٹین سائل فیبرک شیڈ بنائے گئے -ٹین سائل فیبرک شیڈ ہیٹ پروف، واٹر پروف اور فائر پروف ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل بازار کی سولر رائزیشن کے پراجیکٹ کا بھی آغاز کردیا-ٹاؤن شپ کے ماڈل بازارمیں 200کلو واٹ کا سولر پراجیکٹ لگایا گیاہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے تعمیر و بحالی کے بعد اپ گریڈڈ ماڈل بازار کا دورہ بھی کیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے اشیاء خورد و نوش کے مختلف سٹالز دیکھے اور ماڈل بازار کسٹمر کئیر سنٹر کا جائزہ لیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل بازار میں موجود اشیاء خور دونوش کے معیار او رنرخ کا جائزہ لیا اور آویزاں ریٹ لسٹ بھی چیک کیں - وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فروزن فوڈ اور آٹا کا معیار بھی چیک کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل بازار میں موجود شہریوں سے بات چیت کر کے سہولتو ں کے بارے میں تاثرات معلوم کئے -بزرگ شہری نے اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ چیزیں سستی مل رہی ہیں،ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں - خواتین نے وزیر اعلی مریم نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماڈل بازار کے ریٹ مناسب اور معیار عمدہ ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں موجود بائیک رائیڈر ز سے بھی ملاقات کی، رائیڈرز کے ڈلیوری باکس بھی چیک کئے اور ڈلیوری کے دوران اشیاء کا معیار برقرار رکھنے کے بارے میں دریافت کیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے پارکنگ شیڈ میں سولر رائزیشن پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا اور پارکنگ شیڈ کے اوپر سولر پلیٹو ں کی تنصیب کو سراہا-پنجاب ماڈل بازارمینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین محمد افضل کھوکھر نے پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں - سینیٹر پرویز رشید، سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہدبخاری، صوبائی وزراء مجتبی شجاع الرحمن، سہیل شوکت بٹ،ماڈل بازار کمپنی کے چیئرمین و ایم این اے افضل کھوکھر ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی راشد نصر اللہ،سیکرٹری انڈسٹری اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

ای پیپر دی نیشن