وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور وزارت سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کے لیے کشمیری پچھلی سات دہائیوں میں لاکھوں قربانیاں پیش کر چکے ہیں، ان کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے،پاکستان سے کشمیریوں کی مضبوط وابستگی کو بھارت کسی صورت ختم نہیں کر سکتا،شہدا کی سبز ہلالی پرچم میں تدفین کشمیروں کی پاکستان سے محبت کا کھلا اظہار ہے۔ کشمیر کے یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے جمعہ کو خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 19 جولائی 1947 کو غیور کشمیروں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے سری نگر میں قرارداد منظور کی۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ حق خودارادیت کے لیے کشمیری سات دہائیوں میں لاکھوں قربانیاں پیش کر چکے ہیں،کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے۔وزیر امور کشمیرنے کہا کہ پاکستان سے کشمیریوں کی مضبوط وابستگی کو بھارت کسی صورت ختم نہیں کر سکتا،شہدا کی سبز ہلالی پرچم میں تدفین کشمیروں کی پاکستان سے محبت کا کھلا اظہار ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے پرچم کو مقبوضہ کشمیر کے ہر گلی اور چوراہے پر لہراتے ہیں،حق خودارادیت اور الحاق پاکستان کے لیے کشمیری نوجوان اپنے آبا اجداد کی طرح پرعزم ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو توڑنے کے لیے تمام تر بھارتی ہتھکنڈے ناکام ہوں گے،پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔