اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کا اپنے شوہر کے ساتھ راضی نامہ

Jul 19, 2024 | 17:27

ویب ڈیسک

لاہور : اینکر عائشہ جہانزیب نے شوہر کے ساتھ راضی نامے پر عدالت میں بیان قلمبند کرا دیا اور کہا معززین نے جوفیصلہ کیا ہے میں اس کو مانتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اینکر عائشہ جہانزیب پر تشدد کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی.عائشہ نے شوہر کے ساتھ راضی نامے پر عدالت میں بیان قلمبند کرا دیا۔سیشن عدالت کے جج نے استفسار کیا آپ اپنی مرضی سے آئی ہیں تو خاتون نے کہا کہ یہ جو بھی ہوا بہت ظلم ہے کسی عورت کیساتھ نہیں ہوناچاہیے، معززین نے جوفیصلہ کیا ہے میں اس کو مانتی ہوں۔خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں .گواہان کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے۔جس پر عدالت نے کہا کہ یہ ضمانت کی حد تک منظور کر رہاہوں بریت کا فیصلہ چالان کےبعدہو گا .ملزم کے خلاف بیوی پر تشدد کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے۔

یاد رہے نجی ٹی وی کی اینکر کو شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کے بعد اینکر کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں خاتون اینکر نے موقف اپنایا تھا کہ شوہر نے گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا بعد ازاں پولیس نے ملزم حارث کو گرفتار کرلیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون اینکر پر شوہر کے تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور خاتون کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں