معروف ہالی وڈ اداکار کیون کوسٹنرکی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی یہ مشین سمندری پانی سے تیل کو الگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ برٹش پیٹرولیم کمپنی حکام اس مشین کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کیون کوسٹنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر تجربات کامیاب رہے تو اس مشین سے تیل کی صفائی کا کام انتہائی آسان ہو جائے گا۔ یہ مشین روزانہ ساٹھ لاکھ گیلن پانی سے تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ادھر امریکہ کی ساحلی ریاستوں میں سمندر کو صاف کرنے کےلیے بال عطیہ کرنے کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے ۔انسانوں اور جانوروں کے ان بالوں کو سمندری پانی سے تیل الگ کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ دوسری جانب خلیج میکسیکو میں تباہ ہونیوالے آئل فیلڈ سے تیل کا اخراج بدستور جاری ہے اور تیل امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں تک پھیل گیا ہے۔