فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ سی کا میچ انگلینڈ اورالجیریا کے درمیان برابر رہا اوردونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

کیپ ٹاؤن میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی فارم میں نہ آ سکی اوراپنے پہلے کھیلے گئے میچ کی طرح چانس ضائع کرتی رہی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ انگلینڈ کے وین رونی،سٹیفن جیرالڈ اورہیسکی گیند کو گول میں پھینکنے کی کوششیں کرتے رہے لیکن ان کی کوئی بھی ہٹ ایسی نہیں تھی جوالجیریا کے گول کیپر کوپریشان کرسکتی۔ دوسرا ہاف بھی اسی طرح ہوا اورانگلینڈ کی ٹیم گول کرنے کے مواقع ضائع کرتی رہی۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری تھا۔ انگلینڈ یہ میچ ہار جاتا تواسے ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیےاپنا اگلا میچ سلوینیا کے ساتھ ہرحال میں جیتنا تھا لیکن اگرالجیریا یہ میچ ہارتا تووہ اگلے راؤنڈ میں نہیں جا سکتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن