چین کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں اورسیلاب کے باعث انہتر افراد ہلاک ، جبکہ پانچ لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔  

طوفانی بارشوں کے باعث فوجیان اور جیانگ صوبوں کا ایک بڑا حصہ زیر آب آ چکا ہے۔ مٹی کے تودے گرنے سے اہم شاہراہیں بند اور نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے ۔ حکام کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث ایک لاکھ کے قریب مکانات اور عمارتیں تباہ جبکہ پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ اب تک پچانوے کروڑ ڈالر کا نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ حکام نے اب تک انہتر ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ چوالیس لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ سینکڑوں زخمیوں کو طبی مراکز پہنچایا گیا ہے ۔ادھرمحکمہ موسمیات کے مطابق آنیوالے دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ۔

ای پیپر دی نیشن