پولیس کے مطابق عامر صدیقی اپنے گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ نا معلوم مسلح ملزمان نے ان پراندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے اس واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے ۔ مسلم لیگ فنگشنل کے کارکنوں اور کراچی ڈویژن کے عہدیداروں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اب تک مسلم لیگ فنگشنل کے دو کارکن ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے واقعات کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔