آبی ذخائر ميں پانی کی آمد ميں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، تربيلا ڈيم ميں سطح ڈيڈليول سے صرف دو انچ بلند رہ گئی۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سو اٹہتراعشاريہ تین فٹ ہے۔  ڈیم میں پانی کی آمد ايک لاکھ چودہ ہزارآٹھ سو کیوسک اور اخراج ايک لاکھ پندرہ ہزار ایک سو کيوسک ہے۔ ارسا کے مطابق منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے ایک سو سترہ فٹ بلند ہے۔ آبی ذخائر ميں پانی کی آمد ميں کمی کے باعث منگلا ڈيم سے پانی کا اخراج پانچ  ہزارکيوسک اور تربيلاڈيم سے  اخراج تین ہزارکيوسک کم کر ديا گيا ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سوستاون اعشاریہ ایک فٹ ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد سنتالیس ہزارنو سو چوبیس کيوسک اور اخراج پچاس ہزارکیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد ايک لاکھ اڑسٹھ ہزارچھ سواسی کیوسک جبکہ اخراج ايک لاکھ چونسٹھ ہزار چار سو بیس کیوسک ريکارڈ کيا گيا۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ايک لاکھ اکہتر ہزار دوسواسی کیوسک جبکہ اخراج ايک لاکھ اڑتالیس ہزارکیوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد ايک لاکھ چالیس ہزارتین سوچالیس کیوسک جبکہ اخراج ايک لاکھ چھبیس  ہزارایک سوچھیاسٹھ کیوسک ہے۔

ای پیپر دی نیشن