سندہ کے وزیرآبپاشی سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں جاری توانائی کے بحران کی ذمہ دارانیس سوچھیانوے کے بعد آنے والی حکومتیں ہیں، تھرکول منصوبہ بھی سرد خانے میں ڈال دیا گیا

سید مرادعلی شاہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کے مختلف سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔انہوں نے  کہا کہ پیپلزپارٹی کے سابق ادوار حکومت میں اس کو توانائی کے منصوبوں پر کام ہی نہیں کرنے دیا گیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ توانائی بحران پر قابو پانے اور سستی بجلی کے حصول کے لئے تھرکول منصوبے کو کامیاب بنانا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے سندھ میں پاور پلانٹ لگانے کی اجازت دی ہےجبکہ تھرکول پروجیکٹ پر تین ہزارمیگاوٹ کے پاور پلانٹ لگانے کےمنصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں ملک سے بجلی کا بحران ختم ہوجائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن