امریکی سفارتخانہ نے پاکستان بھارت پانی تنازعہ پر ثالثی کی پیشکش سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی

اسلام آباد(آن لائن) امریکہ نے پاکستان اوربھارت کے درمیان پانی کے معاملے پر امریکی ثالثی کی پیشکش سے متعلق میڈیا رپورٹ مسترد کر دی ہے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے بھارتی خبررساں ادارے پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی میڈیا کی یہ رپورٹ مسترد کردی ہے کہ امریکہ نے پاک امریکہ واٹر ورکنگ گروپ سے متعلق سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے دروان پانی کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی یقین دہانی کرائی ہے پاکستانی میڈیا کے مطابق انڈر سیکرٹری برائے جمہوریت اور عالمی امور ماریا اوٹیرو نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاک بھارت پانی کے معاملے پر ثالثی کا یقین دلایا ہے‘ ترجمان نے ان رپورٹس کو مکمل طورپر غلط قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں اس معاملے پر سرے سے بات ہی نہیں ہوئی۔
رپورٹ مسترد

ای پیپر دی نیشن