مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسزاور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین اہلکار شہید اورچار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

Jun 19, 2011 | 02:54

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل بائی زئی کے علاقے ولی داد میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکارشہید اورتیرہ زخمی ہو گئے ۔جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چارشدت پسند بھی ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کوفوری طور پرطبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کرملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔
مزیدخبریں