پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل نعمان بشر نے صومالی قذاقوں کی قید سے آزاد ہونے والے جہاز ایم وی سوئز کے عملے کو فوری طور پرپی این ایس بابر پرمنتقل کرنےکا حکم دیا ہے۔

صومالی قذاقوں سے آزاد ہونے والے جہاز ایم وی سوئزمیں میں پھنسے چار پاکستانیوں سمیت بائیس رکنی عملے کو بچانے کے لئے کپیٹن وصی کی جانب سے کی گئی اپیل پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر نے جہاز میں پھنسے تمام افراد کو فوری طور پر پی این ایس بابر میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم وی سوئز کو قذاقوں سے آزادی کے بعد سے مسلسل مشکلات کا سامنا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فنی خرابی کے بعد جہاز سمندری طوفان کی زد میں آگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن