غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویانا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرمن پارلیمنٹ سےجہازٹکرانے کی سازش کے الزام میں جرمن طالبان مجاہدین نامی تنظیم کے چاراہم ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے حاصل والے شوائد سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزمان مستقبل میں کمرشل جہازکو ہائی جیک کرنے کے بعد جرمن پارلیمنٹ پرحملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔جرمن حکام کے مطابق گرفتارہونے والے دہشتگردوں نے افغانستان اوراس کے سرحدی علاقوں میں قائم ٹریننگ کیمپوں سے تربیت حاصل کی ہے۔ دوسری جانب مبینہ دہشتگردوں کی گرفتاری کے بعد جرمنی کی اہم سرکاری عمارتوں اورائیرپورٹس پرسکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔