ملکی سٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ کاروباری ہفتے ملاجلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

کراچی سٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز کاروبار میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ رہا۔ مارکیٹ میں پریشر کے باعث کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انتہائی محدود سرمایہ کاری کی گئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس آٹھ پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزارتین سواکسٹھ پوائنٹس پربند ہوا جبکہ مجموعی کاروباری حجم چار کروڑ چیہترلاکھ شیئرز رہا، حجم کے اعتبارسے لوٹے پاکستان، پی ٹی اے، سونیری بینک اور فوجی فرٹیلائزر کے شیئرز میں نمایاں سودے ہوئے۔ بینکس اورٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر دباؤ کا شکاررہے۔ دوسری طرف لاہورسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی رہی۔ مارکیٹ اٹھائیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تین ہزارایک سو پچاس پوائنٹس پر بند ہوئی۔ جمعے کے روز ایل ایس ای پچیس میں ایک سو چودہ کمپنیوں کے چھبیس لاکھ اڑسٹھ ہزار ایک سو بیس حصص کا کاروبارہوا۔

ای پیپر دی نیشن