لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں کی آڑمیں وزیراعلی نے میرے گھر پر حملے کی سازش تیار کررکھی ہے۔ راجہ ریاض

پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راجہ ریاض احمد نے کہا کہ اگراملاک کوجلاکربجلی پیدا ہوسکتی ہے تو یہ کام وزیراعلی پنجاب ہی کرسکتے ہیں،انہوں نے مسلم لیگ نون کی قیادت پر طنزکے تیربرساتے ہوئے کہا کہ وہ غریبوں کی دکانیں لوٹنے پر شریف بردران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ راجہ ریاض احمد نے مزید کہا کہ مظاہروں کی آڑ میں پنجاب میں جو کچھ ہورہاہے اس کا مقدمہ شہبازشریف کے خلاف درج ہونا چاہئیے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلی شہباز شریف نے ان کے گھر پرحملے کی سازش بھی تیار کررکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن