کوئٹہ: علاقہ ارباب کرم خان روڈ پرنامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، سکول ٹیچرجاں بحق، مشتعل طلبا نے احتجاجا سریاب روڈ بلاک کردی۔

پولیس کے مطابق ارباب کرم خان روڈ پرنامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے کلی شیخان ہائی اسکول کے سینئرٹیچرنذیرمری کو قتل کردیا اورموقع سے فرارہوگئے۔ واقعہ کے بعد فوری طورپرپولیس نے لاش کوسول ہسپتال پہنچایا جبکہ اسکول کے طلبا نے اپنے استاد کی ہلاکت کےکیخلاف احتجاجا سریاب روڈ بلاک کردی اور دکانیں بند کروادیں۔ اس دوران پولیس موبائل کے شیشے بھی توڑڈالے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا ، سکول ٹیچرکے قتل کی وجوہات اورملزمان کےحوالے سے تاحال کچھ بھی معلوم نہیں ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن