کمرشل بینکوں میں رقم کمی دورکرنے کے لیےاسٹیٹ بینک نے مزید بتیس ارب روپے فراہم کردیئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی کمی دور کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعےبینکوں اور مالیاتی اداروں کو تین روز کے لیے بتیس ارب روپے فراہم کردیئےہیں۔اسٹیٹ بینک کو کمرشل بینکوں نےاکسٹھ ارب ستر کروڑ روپے کے ٹریژری بل فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔اسٹیٹ بینک نے گیارہ اعشاریہ سات فیصد شرح سود پرٹریژری بل خرید کر بینکوں میں رقم کی کمی دور کی۔گزشتہ ہفتے بھی اسٹیٹ بینک نے ایک ہفتے کے لیے کمرشل بینکوں کو ایک سو انیس ارب پچاس کروڑ روپے فراہم کیے تھے۔ بینکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کمرشل بینکوں سے بڑھتے ہوئے قرضے بینکوں میں لیکوڈٹی کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن