اب وقت ہے کہ نون لیگ اسمبلیوں سے استعفے دے توحکومت ایک دھماکے سے گرجائے گی، گیلانی کوان کی پانچ سال پورے کرنے کی ہٹ دھرمی نے مروا ڈالا۔ شیخ رشید

لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوڈشینڈنگ کے مسئلہ پرملک خانہ جنگی کا شکارہوچکا ہے، میں وزیراعلی پنجاب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ لوڈشینڈنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں پولیس کے ذریعے عوام کوتحفظ فراہم کریں جبکہ عوام پرگولیاں چلانے والے ممبران کے خلاف بھی قتل کے مقدمات درج کیے جائیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی ہٹ دھرمی نے انہیں نقصان پہنچایا ہے، اب وقت ہے کہ حکومت اسمبلیاں تحلیل کردے، انہوں نے نون لیگ کومشورہ دیا کہ وہ اسمبلیوں سے باہرآئیں اورپھرتمام سیاسی جماعتیں مل کرپرامن سیاسی جدوجہد کریں کیونکہ اس وقت اٹھارہ کروڑ لوگ کرب اوردکھ کی زندگی گذاررہے ہیں جبکہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرنے کی ضد پراٹکی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن